Friday, April 26, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کو درپیش مسائل بارے رپورٹ جاری کر دی

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کو درپیش مسائل بارے رپورٹ جاری کر دی
March 14, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا کے مختلف ممالک میں انسانی حقوق کو درپیش مسائل سےمتعلق اپنی سالانہ رپورٹ  جاری کردی ۔ جاری کردہ رپورٹ میں شام،ایران،روس اورچین سمیت کئی ممالک پرتنقید کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی سے اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ۔شام، روس، چین اور ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعتبار سے بدترین ممالک قرار دیدیا  گیا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ان ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق حالات نہایت برےرہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں حکومتی احتساب میں کمی کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، رپورٹ میں بتایاگیا کہ پاک فوج،پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں اور گزشتہ برس دہشت گردی سےہونےوالی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق چین نے سنکيانگ ميں مسلم اقليتوں کو حراستی مراکز ميں بند رکھنے کے عمل ميں توسيع کی ہے جبکہ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کوبھیانک قرار دیاگیا ہے۔ رپورٹ میں ترکی اور روس پراپوزیشن رہنماؤں کونشانہ بنانے کاالزام بھی لگایاگیاہے۔