Friday, April 26, 2024

امریکی ماہرین نے کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز کیلئے ماﺅس اور کی بورڈ کے متبادل آلہ تیار کر لیا

امریکی ماہرین نے کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز کیلئے ماﺅس اور کی بورڈ کے متبادل آلہ تیار کر لیا
May 23, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کا زمانہ اپنی تیزرفتار ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بڑے بڑے آلات کی جگہ اب چھوٹے آلات لے رہے ہیں بلکہ اب تک مختلف آلات کو یکجا کر کے ایک ہی شکل دینے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ ورچوئل ریالٹی کی آنے والی دنیا میں بھاری بھر کم آلات کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ایک ایسا آلہ تیار کیا گیا ہے جو بیک وقت ماوس اور کی بورڈ کا کام کرتا ہے۔ اس آلے پر مختلف جگہ ہاتھ پھیر کر حروف ٹائپ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ آلہ سمارٹ فون، ٹیبلٹ، سمارٹ واچ اور کمپیوٹرز سمیت تمام آلات کے ساتھ باآسانی استعمال ہو سکتا ہے۔