Friday, April 26, 2024

امریکی ماہرین نے مختلف زبانوں کو مادری زبان میں ترجمہ کرنیوالی ڈیوائس بنا لی

امریکی ماہرین نے مختلف زبانوں کو مادری زبان میں ترجمہ کرنیوالی ڈیوائس بنا لی
May 19, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی نے ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا۔ مختلف زبانیں بولنے والوں کو قریب کر دیا۔ جی ہاں امریکا کے ماہرین نے ایئرپیس کے نام سے ڈیوائس بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایئرپیس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ مقابل شخص جس بھی زبان میں بات کرے گا تو یہ آلہ اس کو ترجمہ کر کے اپنے مالک کو اس کی مادری زبان میں سنائے گا۔

بالفرض مقابل اگر فرانسیسی ہے اور آپ اس کو انگریزی میں سننا چاہتے ہیں تو ڈیوائس الفاظ کو فرانسیسی سے انگلش زبان میں تبدیل کردے گی۔ کسی بھی زبان میں بولیں ڈیوائس مطلوبہ زبان میں الفاظ کو تبدیل کردے گی۔