Sunday, May 12, 2024

امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر حیران ہیں، وزیراعطم

امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر حیران ہیں، وزیراعطم
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) امریکا کی طرف سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل میں کہا، امریکی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر حیران ہیں۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہماری کی پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی جانب گامزن ہیں۔ ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔ گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ شامل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ، 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا۔ تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26  کے لیے ترجیحات بتا دی ہیں۔ اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔