Sunday, September 8, 2024

امریکی لاٹری کی انعامی رقم 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی

امریکی لاٹری کی انعامی رقم 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی
January 10, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری کی انعامی رقم نوے کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی ہے جبکہ لاٹری کیلئے قرعہ اندازی آج رات کسی وقت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری راتوں رات کروڑ پتی بننے کی امید میں آخری وقت تک ٹکٹوں کی خریداری کرتے رہے اور اب یہ جاننے کیلئے بے چین ہیں کہ کون خوش قسمت ہو گا جس کے دن سنوریں گے۔ جیتنے والے کو انعامی رقم انتیس سال کے دوران اقساط میں دی جائیگی تاہم کوئی یکمشت رقم لینا چاہے تو اسے پانچ سو اٹھاون ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ انعامی ٹکٹ چوالیس امریکی ریاستوں میں فروخت کئے گئے۔ نیویارک میں تو لوگوں نے سب کچھ بھلا کر ٹکٹ خریدے اور ایک گھنٹے میں سترہ ملین ڈالر کے حساب سے ٹکٹ فروخت ہوتے رہے۔ بعض افراد نے کینیڈا سے امریکاآ کرٹکٹ خریدے۔ ایک شخص کاکہناہے کسی امریکی کے لاٹری جیتنے سے صدر بننے کے امکانات پچیس گنازیادہ ہیں۔