Wednesday, April 24, 2024

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا جمال خشوگی کی ریکارڈنگ سننے سے انکار

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا جمال خشوگی کی ریکارڈنگ سننے سے انکار
November 28, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نےجمال  خاشوگی کی ریکارڈنگ  سننے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھاکہ   عربی زبان نہیں آتی لہذا نہ  ریکارڈنگ سنی اور نہ ہی سنوں گا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن نےسعودی صحافی جمال  خاشوگی کی ریکارڈنگ  سننےسےمنع کردیا، کہتے ہیں  مقتول صحافی جمال خشوگی کی آڈیو ریکارڈنگ نہیں سنی کیونکہ انہیں عربی نہیں آتی۔ پریس بریفنگ کے دوران جان بولٹن سےجب سوال پوچھا  گیا کہ کیا انہوں نے خشوگی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے،تو اس پر مشیر قومی سلامتی نے جواب دیا کہ انہوں نے ریکارڈنگ سنی  ہے اور نہ ہی سننا چاہتے ہیں۔ جان بولٹن کا مزید کہناتھاکہ جمال خاشوگی کی آڈیوریکارڈنگ عربی زبان میں ہے،جب مجھے عربی سمجھ  ہی نہیں آتی تو پھر  اِسے سُن کر کیا کروں گا۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کو گزشتہ ماہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔اور ان کے قتل کے حوالے سے دو آڈیو ٹیپ جاری ہوئی تھیں۔