Tuesday, May 21, 2024

امریکی قائم مقام ڈیفنس چیف نے طالبان سےہونیوالے مذاکرات حوصلہ افزا قرار دے دیے

امریکی قائم مقام ڈیفنس چیف نے طالبان سےہونیوالے مذاکرات حوصلہ افزا قرار دے دیے
January 29, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی قائم مقام ڈیفنس چیف پیٹرک شین ہین نے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق شین ہین کا کہنا ہے کہ  طالبان کےساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، افغانستان سےمکمل فوجی انخلاکی تیاری کاٹاسک نہیں دیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  نیٹو کے سربراہ اسٹولنبرگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کودہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننےدیں گے ، افغانستان میں نیٹو افواج کےمستقبل سےمتعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہے۔ شین ہین نے کہا کہ  افغانستان سے اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک یقین نہ ہوکہ امریکا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا ہے۔