Thursday, April 25, 2024

امریکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کا دورہ، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی بحالی کا مطالبہ

امریکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کا دورہ، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی بحالی کا مطالبہ
January 15, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) امریکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز نے پاکستان کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران پاکستان اور امریکا نے اپنے اپنے مطالبات ایک دوسرے کے سامنے رکھ دیے۔

پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکا جائے۔

امریکا نے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ۔ طالبان کمانڈرز کیخلاف کارروائی میں بھی مدد مانگی گئی ۔