Sunday, May 19, 2024

امریکی فٹبالر زیک بینر ساتھیوں سمیت لفٹ میں پھنس گئے

امریکی فٹبالر زیک بینر ساتھیوں سمیت لفٹ میں پھنس گئے
April 24, 2016
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)امریکی بھاری بھر کم فٹ بالر زیک بینر اپنے سات ساتھیوں کے ساتھ لفٹ میں پھنس گئے ،،لفٹ کے بند ہوتے ہی انہوں نے چلانے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ٹویٹ کرنے شروع کردیئے۔ تفصیلات کےمطابق  امریکی فٹبالر زیک بینر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیلیفورنیا کی ساحل ریڈونڈو کے ایک ہوٹل میں ڈنر کرنے گئے  چھے فٹ ،نو انچ کے بھاری بھر کم کھلاڑی کے سات اور ساتھی   بھی لفٹ میں بیٹھ گئے ، لفٹ پچیس سو پاونڈ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی تھی لیکن زیک بینرکااپنا  وزن ہی  تین سو ساٹھ پاونڈ تھا ،لفٹ ہوٹل  کی چوتھی اور پانچویں منزل کے درمیان  پھنس گئی ،،  جب وہاں سانس لینا دشوار ہورہا تھا تو کھلاڑٰیوں نے گانے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ٹویٹ بھی شروع کردیئے  کھلاڑیوں کو تقریباً ایک گھنٹہ کے بعد باہر نکالا گیا ۔