Friday, April 19, 2024

امریکی فٹ بالر نے قومی ترانے پر کھڑا ہونے سے انکار کر دیا

امریکی فٹ بالر نے قومی ترانے پر کھڑا ہونے سے انکار کر دیا
August 29, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کے کولن کیپرنک نامی کھلاڑی نے سیاہ فاموں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی قومی ترانے کے دوران کھڑا ہونے سے انکار کر دیا۔ کولن کے اس احتجاج پر امریکی شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ فٹ بال ٹیم کے امریکی مداحوں نے کولن کیپر نک کی جرسی نذرآتش کی اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے خلاف بیان بازی کی جا رہی ہے جبکہ کولن کے ساتھیوں نے کولن کے آواز اٹھانے کو صحیح قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔ کولن کیپرنک سان فرانسسکو کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں۔