Sunday, May 5, 2024

امریکی فورسز کا شام کے شمال مغربی علاقے میں حملہ ،40افراد ہلاک

امریکی فورسز کا شام کے شمال مغربی علاقے میں حملہ ،40افراد ہلاک
September 1, 2019
دمشق ( 92 نیوز) امریکی فورسز  کے شام کے شمال مغربی علاقے میں حملے میں 40  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کی امریکی فورسز  نے  شام کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹریننگ سنٹر پر میزائل داغے ۔ میزائلوں  کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ،  حملےکے وقت  دہشت گرد تنظیموں حُراس الدین، انصارالتوحید اور دوسرے گروپوں کے رہنما ٹریننگ کیمپ میں میٹنگ میں مصروف تھے۔ امریکی فورسز نے حملہ شام کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کیا۔