Saturday, April 27, 2024

امریکی فوجیوں کوداعش کی طرف سے دی گئی دھکمیوں کی تحقیقات شروع

امریکی فوجیوں کوداعش کی طرف سے دی گئی دھکمیوں کی تحقیقات شروع
March 22, 2015
پینٹاگوں(ویب ڈیسک)امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سو سے زائد فوجیوں کو دی گئی آن لائن دھمکی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دھمکی شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے دی گئی تھیں۔ شدت پسند تنظیم سے منسلک ویب سائٹ پر امریکی فوجیوں کے نام اور پتوں کی فہرست جاری کی گئی۔ داعش کے حامیوں کو کہا گیا کہ ان فوجیوں کو ہلاک کردیا جائے۔ معلومات جاری کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیٹابیس ہیک کر کے معلومات جمع کیں۔ امریکی حکام کے مطابق زیادہ تر ڈیٹا آن لائن دستیاب تھا۔ امریکی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے نام فہرست میں شامل ہیں ان کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آّگاہ کردیا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجیوں سے کہا گیا ہے کہ اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور پرائیویسی سیٹنگز بھی تبدیل کریں۔ خود کو داعش کے ہیکنگ ڈویژن کے نام سے متعارف کرانے والے گروپ نے جن لوگوں کے پتے، تصاویر اور نام جاری کئے ہیں اس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے تنظیم کے خلاف امریکی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔