Friday, March 29, 2024

امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مداخلت پر نکل گیا

امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مداخلت پر نکل گیا
November 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بغیر اجازت پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مداخلت پر طیارہ پاک فضائی حدود سےنکل گیا۔ ذرائع کے مطابق  طیارہ مسقط کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں  داخل ہوا ، ائیر ٹریفک کنٹرول نے مداخلت کی تو طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے باہر نکل گیا۔ ذرائع کےمطابق امریکی فوجی طیارہ گذشتہ شب مسقط کےراستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا ، ایئرٹریفک کنٹرول نےطیارےکو دیکھ کر مداخلت کی ، ذرائع کےمطابق ایئرٹریفک کنٹرول نےطیارہ کےپائلٹ سےپوچھا آپ کےپاس پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت ہے ،طیارہ کےپائلٹ نےبتایاکہ اس کےبعد اجازت نہیں ہے۔  ایئرٹریفک کنٹرولر نےطیارےکوفوری طورپر پاکستانی فضائی حدود سےنکلنےکوکہا ،اس کےبعدامریکی فوجی طیارہ  پاکستانی فضائی دود سےچلاگیا ۔ ذرائع کےمطابق سول ایوی ایشن حکام واقع کی تحقیقات کررہےہیں۔