Monday, September 16, 2024

امریکی فوج کے وائس ایڈمرل اسکاٹ سٹیرنی اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے

امریکی فوج کے وائس ایڈمرل اسکاٹ سٹیرنی اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے
December 2, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) بحرین میں تعینات امریکی فوج کے وائس ایڈمرل اسکاٹ سٹیرنی اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے۔ اسکاٹ سٹیرنی مڈل ایسٹ میں  امریکی سینٹرل  کمانڈ کی نیول فورسز اور پانچویں بحری بیڑے کے انچارج تھے۔ چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے اسکاٹ سٹیرنی کی موت کی تصدیق کی ۔ انکا کہنا تھا کہ نیول کرمنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور بحرینی وزارت داخلہ انکی موت کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں  انکی موت بظاہر مشکوک واقعہ  نہیں لگتا۔