Thursday, March 28, 2024

امریکی فوج کے انخلاء ہزاروں عراقی بغداد کی سڑکوں پر آگئے

امریکی فوج کے انخلاء ہزاروں عراقی بغداد کی سڑکوں پر آگئے
January 25, 2020
بغداد (92 نیوز) امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ لئے ہزاروں عراقی شہری دارالحکومت بغداد کی سڑکوں پر نکل آئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والےہزاروں عراقی بغداد کی مرکزی یونیورسٹی کے قریب جمع ہوئے۔ مظاہرین نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔