Saturday, April 20, 2024

امریکی فوج کی کمی کا انحصار طالبان امن معاہدے پر نہیں ،مارک ایسپر

امریکی فوج کی کمی کا انحصار طالبان امن معاہدے پر نہیں ،مارک ایسپر
December 3, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز )  امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج  کی افغانستان میں کمی کا انحصار طالبان سے امن معاہدے پر نہیں ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا امریکی فوج  کے افغانستان سے انخلا کا طالبان سے امن مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، یقین ہے کہ امریکا فوجیوں کی کمی کے باوجود افغانستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گا جہاں سے وہ امریکا پر حملہ کر سکیں۔ مارک ایسپر کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ افغانستان دورے کے دوران امریکی فوجیوں کے تعداد 14 ہزار سے کم کر کے 8 ہزار کرنے کے تناظر میں ہے۔