Thursday, April 25, 2024

امریکی فوج کی عالمی بالادستی کو شدید خطرات لاحق ہیں، رپورٹ

امریکی فوج کی عالمی بالادستی کو شدید خطرات لاحق ہیں، رپورٹ
November 15, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی فوج کی عالمی بالادستی کو شدید خدشات لاحق ہو گئے۔ امریکی فوج کے اثرورسوخ میں کمی آنے لگی۔ کانگریس کے نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ نے امریکہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن پارٹی کے سابق اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس امریکی دفاع قوت کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں جبکہ امریکی فوج کی عالمی بالادستی خطرناک حد تک زوال کا شکار ہے جس کی وجوہات دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کےفیصلے اور 2011 کے بجٹ کنٹرول اقدامات ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ امریکی فوجی بجٹ روس اورچین کےمشترکہ فوجی بجٹ سے زائد ہونے کے باوجود ناکافی ہے۔ کمیشن نے فوجی بجٹ میں تین سے پانچ فیصد تک اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔