Thursday, April 25, 2024

امریکی فوج نے گال کائیو نامی علاقے میں الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کر دی

امریکی فوج نے گال کائیو نامی علاقے میں الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کر دی
July 21, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) صدر جوبائیڈن کے دور میں امریکا کی صومالیہ پر پہلی بمباری ہو گئی۔ امریکی فوج نے گال کائیو نامی علاقے میں الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

پینٹا گون کے مطابق الشباب حکومت کو ختم کرکے اپنے اقتدار کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے بمباری میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔