Thursday, May 9, 2024

امریکی فوج نے بھی کیپیٹل ہل پر حملے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

امریکی فوج نے بھی کیپیٹل ہل پر حملے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
January 13, 2021

واشنگٹن (92 نیوز)سیاسی طاقت کے مرکز کیپیٹل ہل پر صدرٹرمپ کے حامیوں کے حملے کو امریکی فوج نے بھی آئین کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

امریکا کے سیاسی طاقت کے مرکز کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حملے کے واقعے پر امریکی فوج نے بھی خاموشی توڑ دی، امریکی جرنیلوں نے فوجی اہلکاروں کو لکھے غیر معمولی خط میں واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیپیٹل ہل پرچڑھائی کو آئین پرحملہ ،قانون کی خلاف ورزی اورغداری قرار دے دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور اظہار کی آزادی کسی کو تشدد اور آئین پر حملے کا حق نہیں دیتی، پیغام میں 20جنوری سے جوبائیڈن فوج کے کمانڈر ان چیف بن جائیں گے اور فوج ہمیشہ کی طرح آئین کے مطابق سول انتظامیہ کے ماتحت رہ کر کام کرے گی۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کرلی ہے جس میں نائب صدر مائیک پنس سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیں۔

ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی معطلی کا سلسلہ بھی جاری ہے، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر کا چینل معطل کر دیا۔