Saturday, April 20, 2024

امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کا ایئرہیڈکوارٹر کا دورہ

امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کا ایئرہیڈکوارٹر کا دورہ
August 1, 2015
راولپنڈی(92نیوز) امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری مس ہیدی کا ائر ہیڈکوارٹرز کا دورہ    پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر امان سے ملاقات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری مس ہیدی نے ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور  پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران امریکی عہدیدار کو پاک فضائیہ کی ورکنگ کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔