Friday, April 19, 2024

امریکی فضائی حملے میں داعش کا اہم عہدیدار علی عونی الحرضی ہلاک، ہلاکت پندرہ جون کو موصل میں فضائی کارروائی میں ہوئی

امریکی فضائی حملے میں داعش کا اہم عہدیدار علی عونی الحرضی ہلاک، ہلاکت پندرہ جون کو موصل میں فضائی کارروائی میں ہوئی
June 23, 2015
موصل (ویب ڈیسک) امریکی فضائیہ نے عراقی شہر موصل میں کارروائی کر کے داعش کے شدت پسند علی عونی الحرضی کو ہلاک کر دیا ہے۔ علی عونی الحرضی دو ہزار بارہ میں لبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں ایک امریکی سفارتکار اور تین شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق موصل میں فضائی کارروائی پندرہ جون کو کی گئی۔ علی عونی الحرضی تیونس کا شہری تھا اور اس نے دو ہزار گیارہ میں القاعدہ سے متصل الانصار الشریعہ میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں سے شام کیلئے جنگجو بھجوانے کا انچارج تھا۔ وہ آئی ایس آئی ایل شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کا انچارج بھی رہا۔ وہ طارق بن الطہر الفلیح العونی کا چھوٹا بھائی ہے۔