Monday, May 13, 2024

امریکی عوام نے تبدیلی کا انتخاب کرلیا، جوبائیڈن

امریکی عوام نے تبدیلی کا انتخاب کرلیا، جوبائیڈن
November 8, 2020
پنسلوینیا (92 نیوز) ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے پنسلوینیا میں ٹرمپ پر واضح برتری ملنے پر کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کا انتخاب کرلیا، صدارتی دوڑ جیت رہے ہیں، تمام ووٹوں کی گنتی ہونی چاہئے۔ 20 الیکٹورل ووٹوں والی ریاست پنسلوینیا میں ہزاروں ووٹوں کی برتری ملنے کے بعد جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو سات کروڑ چالیس لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ ادھر جوبائیڈن کے حامیوں نے فتح کا یقین ہونے پر واشنگٹن، مشی گن، پنسلوینیا، فلاڈیلفیا میں جشن منایا۔