Thursday, March 28, 2024

امریکی عوام نے اپنا 243 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبےسے منایا

امریکی عوام نے اپنا 243 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبےسے منایا
July 5, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی عوام نے اپنا 243 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبےسے منایا اور قومی دن کے موقع پر واشنگٹن میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آزادی کی تقریبات کا آغاز فوجی پریڈ سے ہوا جس میں ہزاروں یونیفارم پہنے مرد وخواتین نے حصہ لیا۔ فرسٹ سلیوٹ ٹو امریکا تقریب کا افتتاح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ امریکی عوام 243 واں یوم آزادی جوش و جذبے منایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کبھی بھی اور کہیں بھی بیان کی گئی اچھی سے اچھی کہانی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ کافی لوگوں نے ٹرمپ کے جنگی جنون کو ہوا دینے کے فلسفے کیخلاف احتجاج کیا اور ناراضگی کا اظہار کیا۔