Thursday, April 25, 2024

امریکی عوام آج اپنے صدر کا انتخاب کریں گے

امریکی عوام آج اپنے صدر کا انتخاب کریں گے
November 3, 2020

واشنگٹن (92 نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ صدر رہیں گے؟ یا جو بائیڈن اقتدار سنبھالیں گے؟، امریکی عوام آج فیصلہ کریں گے ۔ حکمران ری پبلکن اور اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

واشنگٹن(92 نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ الیکشن جیتیں گے، یا  جوبائیڈن وائٹ ہاؤس کےمکین بنیں گے،امریکی عوام آج فیصلہ کریں گے ۔ سپرپاور  کی سربراہی کون کرے گا،پوری دنیاکی نظریں امریکی الیکشن پرلگ گئیں۔

صدارتی انتخابات کیلئےامیدواروں کی الیکشن مہم کا اختتام ہوگیا،اب ووٹنگ شروع ہونے پر یہ طویل سفراپنے آخری مرحلےمیں داخل ہوگا۔امریکی صدرنےتوہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمہم کااختتام ریاست مشی گن کےشہرگرینڈریپڈزمیں کیا،یہ وہی ریاست ہےجہاں انہوں نےگزشتہ الیکشن میں حیران کن اپ سیٹ کردیاتھا۔

ایک ریلی میں توہم پرستی کااعتراف کرتے ہوئے صدرٹرمپ نےکہا،،چاربرس قبل بھی مہم کاوہاں اختتام کیا تھا۔وہ کچھ توہم پرست ہیں اس لیے دوبارہ وہیں اختتام کریں گے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس امیدوارجوبائیڈن نے اپنے انتخابی پیغام میں وعدہ کیا ہے کہ وہ کوروناویکسین کی  فراہمی یقینی بنائیں گے۔یوں تو  9 کروڑ 40 لاکھ کے قریب امریکی شہری ارلی ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ دے چکے ہیں،تاہم ووٹنگ کاباقاعدہ عمل پاکستانی وقت کےمطابق شام 4بجےشروع ہوگا۔

اس بار الیکشن پرملک بھرمیں دنگے اورفسادکابھی شدیدخطرہ ہے،رپورٹس کے مطابق الیکشن کے دن سےقبل  اسلحے کی دکانوں پر لوگوں کی طویل قطاریں نظرآئیں اور لوگوں کی بڑی تعدادنے نئے ہتھیارخریدے۔

ماہرین کااندازہ ہےکہ اس بار65فیصد ٹرن آوٹ متوقع ہے جو کہ 1908کے بعد بلند ترین ہوگا،البتہ نتائج کےاعلان میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

امریکا کے بڑے انتخابی معرکےکی خصوصی کوریج 92نیوز پر جاری ہے۔ہمارے نمانندگان،سینئر تجزیہ کار۔ری پبلکن اور ڈیموکریٹس پارٹیوں کے رہنما نائنٹی ٹو نیوز کی خصوصی ٹرانسمشن کا حصہ بن رہے ہیں۔

امریکہ کےتاریخ ساز انتخابات کیلئے پولنگ شروع  ہونے میں چند ہی گھنٹے رہ گئے ہیں۔پولنگ کے آغاز سے نتائج کی ابتدا تک نائنٹی ٹو نیوز اپنے ناظرین کو باخبر رکھ رہا ہے۔