Saturday, April 20, 2024

امریکی عدالت کا اوباما انتظامیہ کو مودی کے ویزے سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا حکم

امریکی عدالت کا اوباما انتظامیہ کو مودی کے ویزے سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا حکم
December 13, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے اوباماحکومت  سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ویزے سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیویارک کی ایک عدالت نے امریکی حکومت سے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویزے سے  متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کاحکم دیاہے ۔ مودی کے حوالے سے کیس کی سماعت آئندہ برس  انتیس فروری  کو ہو گی۔ نریندرمودی پر دوہزاردوکے دومسلمانوں کے قتل عام کے باعث  امریکا میں داخلے پر پابندی تھی تاہم مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکا نے پابندی اٹھادی تھی۔