Saturday, April 20, 2024

امریکی عدالت نے تین غیرملکیوں کو الشباب کی اعانت کا مجرم قرار دیدیا، ایک برطانوی اور دو سویڈش شہریوں کو سزا پچیس ستمبر کو سنائی جائیگی

امریکی عدالت نے تین غیرملکیوں کو الشباب کی اعانت کا مجرم قرار دیدیا، ایک برطانوی اور دو سویڈش شہریوں کو سزا پچیس ستمبر کو سنائی جائیگی
May 13, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کو مدد فراہم کرنے پر تین غیرملکی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ امریکی ریاست نیویارک کی ایک مقامی عدالت میں دہشت گردی دفعات کے تحت ایک مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں ایک پچیس سالہ سابق برطانوی شہری مادھی ہاشی اور دو سویڈش شہریوں تیس سالہ علی یاسین اور بتیس سالہ محمد یوسف کو صومالیہ میں اسلامی عسکری گروپ الشباب کی اعانت کا مجرم قرار دیدیا ہے جبکہ انہیں سزا پچیس ستمبر کو سنائی جائے گی۔