Wednesday, April 24, 2024

امریکی طیارے کی چینی جزیرے کی فضائی حدود میں پروازیں، فوجی تنصیبات کی ویڈیو فلم بنا لی، چین کی وارننگ

امریکی طیارے کی چینی جزیرے کی فضائی حدود میں پروازیں، فوجی تنصیبات کی ویڈیو فلم بنا لی، چین کی وارننگ
May 21, 2015
بیجنگ (92نیوز) امریکا کا جدید ترین جاسوس طیارہ چین کے زیرانتظام سمندری جزیرے کی فضائی حدود میں گھس آیا جس پر چینی بحریہ نے طیارے کے عملے کو آٹھ بار وارننگ جاری کی۔ چین جنوبی سمندر میں فوجی تنصیبات کی تعمیر میں مصروف ہے جس سے امریکا خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے امریکا کا پی ایٹ اے جدید ترین سرویلنس طیارہ چینی جزیرے کی خفیہ نگرانی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پی ایٹ اے امریکا کا جدید ترین طیارہ ہے جو آبدوزوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا ان سمندری جزیروں پر چین کے تسلط کو تسلیم نہیں کرتا۔ طیارے کے عملے نے چین کی طرف سے جزیرے پر تعمیرات کی ویڈیو بھی بنائی ہے جس پر چینی بحریہ نے طیارے کے عملے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وارننگ دیتے ہوئے واپس جانے کو کہا۔