Thursday, March 28, 2024

امریکی طیاروں کی عراق میں ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری

امریکی طیاروں کی عراق میں ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری
March 13, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی طیاروں نے عراق میں ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی طیاروں نے 5 مقامات پر بمباری کی اور امریکی بیس پر راکٹ حملوں کے ذمہ دار کتائب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپووں کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مظابق حملوں میں 50 کے قریب افراد کی ہلاکت کے امکانات ہیں۔ حملے کربلا شہر اور دوسرے عراقی قصبوں میں کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے امریکا اپنے لوگوں، اپنے مفادات اور اپنے اتحادیوں پر کسی بھی طرح کے حملے برداشت نہیں کرے گا۔