Saturday, May 18, 2024

امریکی صدرجوبائیڈن کی ایران پر ڈرون حملوں کی دھمکی

امریکی صدرجوبائیڈن کی ایران پر ڈرون حملوں کی دھمکی
November 1, 2021 ویب ڈیسک

روم (92 نیوز) امریکی صدرجوبائیڈن نے ایران پر ڈرون حملوں کی دھمکی دیدی۔

جو بائیڈن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے پر ایران کیخلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کوامریکی مفادات کونقصان پہنچانے والے اقدامات کاجواب دینا ہو گا، ضرورت پڑی توامریکا ایران پر ڈرون حملے کرسکتا ہے۔