Friday, April 26, 2024

امریکی صدرجوبائیڈن کا شام پر حملوں کا پہلا حکم

امریکی صدرجوبائیڈن کا شام پر حملوں کا پہلا حکم
February 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے شام پر حملوں کا پہلا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں موجودعسکری تنظیم کے کیمپوں کونشانہ بنایا گیا۔ امریکا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم کےکئی ٹھکانےتباہ ہوگئے۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ امریکی کیمپ پر حملے کےجواب میں کیا گیا۔ ملیشیا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ مانٹیرگروپ کی رپورٹ کے مطابق 22 مارے گئے۔

فرانس کی جانب سے حملے کی حمایت جبکہ شام اورایران کی شدید مذمت کی گئی۔ روس کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر ہے۔