Friday, April 26, 2024

امریکی صدرجوبائیڈن بیوی کے سامنے بھیگی بلی بن گئے

امریکی صدرجوبائیڈن بیوی کے سامنے بھیگی بلی بن گئے
June 10, 2021

لندن (92 نیوز) دنیا کے طاقتورترین افراد کی بھی بیوی کے سامنے ایک نہیں چلتی، امریکی صدر نے ایک تقریب کے دوران خاتون اول کی بات پر توجہ نہ دی تو انہوں نے بھری محفل میں ٹوک دیا، جوبائیڈن نے سیلوٹ مار کرخفت مٹائی۔

بیوی کے سامنے کسی کی نہیں چلتی۔۔۔۔ چاہے وہ امریکی صدر ہی کیوں نہ ہو۔۔۔

جی سیون اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ کا دورہ کرنے والے صدر جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کو سچ ثابت کردیا۔

فوجی اہلکاروں سے پرجوش ملاقات کی گہماگہمی میں جوبائیڈن اس قدر محو ہوئے کہ خاتون اول کی تقریر کے دوران بھی گپیں لگاتے رہے
شوہر کی بے تکلفیوں پر جل بائیڈن نے انہیں بھری محفل میں ہی ٹوک دیااورکہا جو ادھر توجہ کریں۔۔۔اس صورتحال پر شرکا نےقہقہہ لگایا جب کہ جوبائیڈن کو سیلوٹ مار کر خفت مٹانا پڑی۔