Sunday, May 19, 2024

امریکی صدر کے سب سے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ وفات پا گئے

امریکی صدر کے سب سے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ وفات پا گئے
August 16, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کے سب سے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ اکہتر برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا میں وہ انتہائی غم کےساتھ اطلاع دے رہا ہوے ہیں کہ گزشتہ شب ان کے بھائی رابرٹ انتقال کر گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نیویارک میں اپنے بھائی کی عیادت کیلئےاسپتال بھی گئے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو مشکل پیش آرہی تھی۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ رابرٹ ٹرمپ کے انتقال کی کیا وجہ بنی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے شدید بیمار تھے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق وہ جون میں بھی ایک ہفتے کے لیے اسپتال میں داخل رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ نہ صرف ان کے بھائی تھے بلکہ ان کے بہترین دوست بھی تھے اور ان کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔