Saturday, April 20, 2024

امریکی صدر کے جھوٹ پر پینٹاگون کا تیسرا یو ٹرن

امریکی صدر کے جھوٹ پر پینٹاگون کا تیسرا یو ٹرن
February 1, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کے جھوٹ پر پینٹاگون نے تیسرا یو ٹرن لے لیا۔ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں 64 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا نیا بیان سامنے آ گیا۔ اس سے قبل سامنے آنے والی تعداد 50 تھی، اور اس سے پہلے 34 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے کسی بھی امریکی فوجی کے زخمی یا ہلاک ’’نہ‘‘ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ پینٹاگون کے مطابق میزائل حملے میں زخمی ہونے والے تمام 64 امریکی فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئیں تھیں۔ واضح رہے کہ ایران نے عین الاسد ایئر بیس پر کئے گئے میزائل حملے میں 80 امریکی فوجیوں کو ’ہلاک  ‘ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔