Saturday, May 18, 2024

امریکی صدر کیخلاف 16 ریاستوں نے مقدمہ درج کرادیا

امریکی صدر کیخلاف 16 ریاستوں نے مقدمہ درج کرادیا
February 19, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں عدم استحکام لانے لگے  ، امریکی کی 16 ریاتوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کےملک میں ایمرجنسی نافذکرنےکےفیصلےکیخلاف سولہ ریاستیں اکٹھی ہوگئیں ، ریاستوں کی جانب سے امریکی صدر کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی بھی قرار دیدیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیلیفورنیا کی ضلعی عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا گیا اور مقدمہ بھی درج ہو گیا۔ نیویارک اورکیلیفورنیاسمیت دیگر 14 ریاستوں کے اتحاد نےصدرڈونلڈ ٹرمپ کےملک میں ہنگامی حالت نافذکرنےپرہرجانےکادعوی بھی کیاہے۔ مقدمہ دائرکرنیوالی ریاستوں نے ٹرمپ  کےاس اقدام کوغیرقانونی قراردیاہے۔ ریاستوں کاموقف ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ  نےیہ قدم میکسیکو کیساتھ سرحدی دیوار کیلئےفنڈز کی حصولی کی بجائےاپنے اختیارات بڑھانے کے لیے اٹھایاہے۔ کیلیفورنیاکےاٹارنی جنرل  کاکہناہےکہ وہ امریکی صدر کو صدارتی اختیارات کاناجائز استعمال روکنےکیلئے عدالت لےکرجائیں گے۔ ریاستوں کامشترکہ موقف ہےکہ وہ یہ مقدمہ درج کرکےاپنےشہریوں، نیچرل ریسورسز اور معاشی مفادات کو ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں سے بچانے کی کوشش کررہےہیں۔