Friday, April 26, 2024

امریکی صدر کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس فلم فیسٹیول

امریکی صدر کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس فلم فیسٹیول
March 21, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر نے دوسرے وائٹ ہاؤس فلم فیسٹیول کی میزبانی کی۔ اوبامانے کال ٹو آرٹس کے نام سے پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا، جس میں نوجوان فلم سازوں کی مدد کیلئے پروفیشنلز کی فہرست بنائی جائے گی۔ دوسرے وائٹ ہاؤس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اعلان کرنے پر فخر ہے کہ امریکی ٹیلی ویژن فیڈریشن اور ریڈیو فنکار گروپس کی صورت میں نوجوان فلم سازوں کی رہنمائی کرینگے جس سے آئندہ ایک ماہ میں بہترین لوگ سامنے آسکیں گے۔ فیسٹیول میں مختصردورانیے کی فلم کے مقابلے کے لیے پندرہ سومیں سے صرف پندرہ طلبا کی بہترین فلموں کومقابلے کے لیے منتخب کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق برطانوی فلم ڈائریکٹر سٹیومک کوئن فلم فیسٹیول کے معزز مہمان ہوں گے۔