Friday, April 19, 2024

امریکی صدر کی ملکی معیشت کو 3 مرحلوں میں کھولنے کی تجویز

امریکی صدر کی ملکی معیشت کو 3 مرحلوں میں کھولنے کی تجویز
April 17, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی معیشت کو 3 مرحلوں میں کھولنے کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں سخت سماجی دوریوں کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سینما گھر کھولے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے گائیڈلائنز کا اعلان کر دیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے ملکی معیشت کو تین مرحلوں میں کھولنے کی تجویز دی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سخت سماجی فاصلوں کیساتھ ریسٹورنٹس اور سنیما گھر کھولے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں معمول کے سفر کی اجازت ہو گی اور اسکول کھولے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں طبی لحاظ سے کمزور افراد دیگر لوگوں سے مل سکیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ریاستیں دوبارہ کھولنے یا نہ کھولنے کا اختیار وہاں کے گورنرز کو ہو گا۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ریاستوں کو بند رہنا چاہیے تو وفاقی حکومت انہیں ایسا کرنے دیگی۔ دوسری جانب وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک میں نئے کیسز اور  شرح اموات میں بتدریج کمی ہو رہی ہے تاہم گورنر اینڈریو کومو نے  حفاظتی اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن میں  پندرہ مئی تک توسیع کر دی ہے ۔