Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر کی مزاحیہ ٹی وی شو میں شرکت‘ میزبان کامیڈین کیساتھ کافی پی

امریکی صدر کی مزاحیہ ٹی وی شو میں شرکت‘ میزبان کامیڈین کیساتھ کافی پی
January 2, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے مشہور کامیڈی شو میں شرکت کرکے شو کو مزید مقبولیت سے ہمکنار کردیا۔ معروف کامیڈین جیری سین فیلڈ نے میزبانی کے فرائض وائٹ ہاوس میں ہی سرانجام دیے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکا کے مشہور ٹی وی شو ”کامیڈینز ان کارز گیٹنگ کافی“ میں شرکت کی۔ معروف کامیڈین جیری سین فیلڈ نے وائٹ ہاوس میں موجود اوباما کے دفتر میں اچھوتے انداز میں انٹری دی۔ ہلکی پھلکی گفتگو اور مزاح سے بھرپور اس پروگرام میں جیری سین اپنے مخصوص انداز میں امریکی صدر کے سامنے چٹکلے چھوڑتے رہے۔ اوباما بھی خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔ میزبان نے باراک اوباما کو انیس سو تریسٹھ ماڈل کی ایک پرانی کار میں بٹھایا اور گاڑی خود ڈرائیو کی جبکہ کافی پینے کے لیے میزبان اور مہمان دونوں اسٹاف کے ڈائننگ روم میں براجمان رہے اور مزاح سے بھرپور گپ شپ کرتے رہے۔