Monday, May 6, 2024

امریکی صدر کی عراق میں مزید چار سو پچاس فوجی بھیجنے کی منظوری، تازہ امریکی کمک عراقی فوجیوں کو تربیت فراہم کریگی

امریکی صدر کی عراق میں مزید چار سو پچاس فوجی بھیجنے کی منظوری، تازہ امریکی کمک عراقی فوجیوں کو تربیت فراہم کریگی
June 11, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں فوجی تربیت کی فراہمی میں مدد دینے کے لیے مزید ساڑھے چار سو امریکی فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دیدی۔ امریکی صدر باراک اوباما کے اس اقدام کا مقصد رمادی پر تسلط ختم کرنے کے لیے عراقی فوج کی کوششوں میں مدد کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عراق میں پہلے ہی امریکا کے تین ہزار ایک سو تربیت کار موجود ہیں جبکہ ان اضافی تربیت کاروں کی موجودگی سے فوجی تربیت کے کام میں تیزی آئے گی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی صدر نے عراقی وزیراعظم کی درخواست اور امریکی محکمہ دفاع کی سفارش پر تربیت کاروں کی یہ اضافی کمک روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا التقدم کے مقام پر ایک نئی تربیت گاہ بھی کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے جو صحرا میں قائم ایک فضائی اڈا ہے۔