Tuesday, May 21, 2024

امریکی صدر کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں، معالجین

امریکی صدر کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں، معالجین
October 4, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے معالجین نے کہا میڈیکل ٹیم ان کی صحت کے حوالے سے محتاط طور پر پرامید ہے۔ دوسری جانبب صدر کہتے ہیں جلد واپس آئیں گے اور اصل امتحان تو آنے والے دنوں میں ہوگا۔ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج شان کونلے نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ صدر کی طبیعت بہتر ہے اور کورونا کی تشخیص کے بعد بھی مزید بہتری ہوئی ہے تاہم وہ ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں اور طبی ٹیم محتاط طور پر پُرامید ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نے اسپتال سے جاری ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور ’جلد ہی واپس ہوں گے‘، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اصل امتحان‘ آنے والے دنوں میں ہوگا۔ حکام کی جانب سے کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں ٹرمپ کو اسپتال میں کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ اِدھربرطانوی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے صدر ٹرمپ کے لیے اِنتہائی اہم ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر کے حامیوں کی بڑی تعداد نے ان کے اسپتال کے باہر ریلی نکالی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔