Sunday, May 12, 2024

امریکی صدر کی جاپانی شہنشاہ سے ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

امریکی صدر کی جاپانی شہنشاہ سے ملاقات،مختلف امور پر گفتگو
May 27, 2019
ٹوکیو ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ جاپان کے موقع پر شہنشاہ نارو ہیٹو سے ملاقات کی  ہے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ  جاپان کے شاہی محل پہنچے جہاں شہنشاہ ناروہیٹو اور اُن کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر   فوجی بینڈز نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے ، اس سے قبل ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی جس میں تجارت،اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔ٹرمپ کے اعزاز میں آج شام  عشائیہ بھی دیا جائے گا۔