Saturday, May 18, 2024

امریکی صدر کی تقریر: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

امریکی صدر کی تقریر: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی
August 23, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر تحریک انصاف کو تشویش۔ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کےلئے تحریک التواءجمع کرادی۔ معمول کا ایجنڈا فوری طورپر ملتوی کرکے اہم معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا میں سب سے زیادہ۔ امریکی صدر کی طرف سے پاکستان پر دہشتگردی کی افزائش کا سنگین ترین الزام تشویشناک ہے۔

قومی اسمبلی کی کارروائی روک کر امریکی صدر کے خطاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے۔ یہ مطالبہ کیا ہے تحریک انصاف نے اپنی تحریک التواء میں جو شاہ محمود قریشی، عارف علوی، شفقت محمود، اسد عمر اور شیریں مزاری نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

تحریک التواءمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے ”ڈومور“ کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔