Tuesday, May 21, 2024

امریکی صدر کی بیٹی کا آئندہ ٹرم میں ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے سے انکار

امریکی صدر کی بیٹی کا آئندہ ٹرم میں ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے سے انکار
December 29, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کی بیٹی کا آئندہ ٹرم میں ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ ایوانکا ٹرمپ کہتی ہیں کہ اگر اُن کے والد 2020 میں صدر منتخب ہو بھی گئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانکا نے کہا اگر اُن کے والد 2020 میں صدر منتخب ہو بھی گئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ گو ان کے اس فیصلے میں لچک رہے گی تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کے لیے بچے اور ان کی خوشیاں اولین ترجیح ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور ان کی خوشیاں پہلے ہیں اورمستقبل میں بھی یہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔