Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر کی بڑی بہن ماریانے ٹرمپ بیری نے ٹرمپ کو جھوٹا شخص قرار دے دیا

امریکی صدر کی بڑی بہن ماریانے ٹرمپ بیری نے ٹرمپ کو جھوٹا شخص قرار دے دیا
August 23, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کی بڑی بہن ماریانے ٹرمپ بیری نے ڈونلڈٹرمپ کو سفاک اور جھوٹا شخص قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمشیرہ کی حال ہی میں سامنے آنے والی ریکارڈنگز میں ان کا کہنا ہے کہ 'ٹرمپ جھوٹے ہیں اور ان کے بے اصول ہونے کا یہ مطلب ہے کہ ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ریکارڈنگز جو کہ خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی تھیں ہفتے کو واشنگٹن پوسٹ نے جاری کی ہیں۔ میریانے ٹرمپ نے اپنے بھائی کو ان کی امیگریشن پالیسی کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت بچوں کو بارڈر پر ان کے والدین سے الگ کر کے حراستی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ ریکارڈنگز صدر ٹرمپ کی بھانجی میری ٹرمپ نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی تھیں ۔ ان کی ٹرمپ خاندان کے حوالے سے ایک کتاب بھی گذشتہ مہینے منظر عام پر آ چکی ہے۔