Thursday, May 9, 2024

امریکی صدر کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی

امریکی صدر کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی
January 6, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر جنگی محاذ سنبھال لیا، ایران پر بڑے حملے کی دھمکی دے دی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا ہم نے فوجی سازوسامان پر دو کھرب ڈالر خرچ کئے ہیں، دفاعی لحاظ سے ہم سب سے بڑے اور سب سے بہترین ہیں۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1213689342272659456?s=20 انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو امریکا ایران کے 52 مقامات پر حملے کرے گا۔ ایران امریکی اثاثوں پر حملہ کرنے کی بات کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے مزید دھمکیاں برداشت نہیں کر سکتے، ایران کے 52 مقامات پر حملے 1979 میں 52 امریکیوں کو محصور کرنے کے حوالے سے ہیں۔ دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے اپنے ملک سے امریکی انخلا کا مطالبہ کردیا، آج عراقی پارلیمان کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ ادھر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے حملہ کرکے امریکا نے خطے سے اپنی واپسی کا آغاز کر دیا۔