Wednesday, May 1, 2024

امریکی صدر کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکہ میں مظاہرے،600مظاہرین گرفتار

امریکی صدر کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکہ میں مظاہرے،600مظاہرین گرفتار
June 30, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی صدرکی امیگریشن پالیسیوں کےنتائج سامنے آنے لگے،ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکابھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے کانگریس ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے 600 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکا کی 50 ریاستوں  میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرےشروع  ہوگئے، ٹرمپ امیگریشن پالیسی اور 5 مسلم ملکوں پر سفری پابندی کے بعد ملک بھر میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔ رپورٹس کے مطابق امریکا بھر کے 700 زائد شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے ، مظاہروں کا انعقاد کرنے والے  امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں جبکہ مظاہرین  خاندان ایک ہے ایک ہی رہے گا کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سکیورٹی فورسز نے کانگریس ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنےوالے 600مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ، حالیہ ہفتوں میں 2 ہزار سے زائد بچوں کو امیگریشن پالیسی کے باعث ان کے والدین سے علیحدہ کر دیا گیا ہے ۔