Friday, April 26, 2024

امریکی صدر کی آئندہ مالی سال کیلئے 4کھرب 5 ارب ڈالر بجٹ کی تجویز

امریکی صدر کی آئندہ مالی سال کیلئے 4کھرب 5 ارب ڈالر بجٹ کی تجویز
March 12, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےآئندہ سال کیلئے 4 کھرب 75 ارب ڈالر کا تاریخی بجٹ تجویز کردیا، ہیلتھ کئیرکی رقم میں کٹوتی تجویزکرکےسرحدی دیوارکی تعمیر کیلئےاربوں روپے مختص کردیے۔ خبر ایجنسی کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2020کے بجٹ میں امریکی فوج کیلئے رقم میں اضافے کی پیشکش بھی کی ہے، امریکی صدرکےپیش کردہ بجٹ کو ایک کھرب ڈالر خسارے کا بجٹ کہاجارہاہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہیلتھ کئیربجٹ میں کمی کی تجویز کیساتھ میکسیکوکی سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئےاربوں روپےمختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔  امریکی صدر نے آئندہ سال کیلئے4کھرب ڈالر سےزائد کا تاریخی بجٹ تجویز کردیا۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نےایک بار پھر صدرٹرمپ کو آڑھےہاتھوں لےلیا لیکن ان کےمواخذے کی مخالفت بھی کردی۔ نینسی پلوسی کہتی ہیں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدہ سنبھالنے کےقابل نہیں سمجھتیں، لیکن مواخذہ ملک کو تقسیم کی طرف لے جاتا ہے ہمیں اس حد تک پستی میں نہیں جانا چاہیے۔ دوسری جانب امریکا اور چین کےدرمیان ہونیوالی تجارتی جنگ کےاثرات کی بات کی جائےتو دونوں ممالک کو 2019 کے پہلے دو ماہ  میں پچھلے سال کی نسبت 20 فیصد خسارہ ہوا۔ امریکا نے سال کے پہلے دو ماہ  میں 17.18بلین ڈالر کی اشیاء چین کو برآمد کیں جو2018 کےپہلےدوماہ کی نسبت 35 فیصد کم رہیں۔