Friday, April 19, 2024

امریکی صدر کاپینٹاگون کو خلائی فورس کی کمال تشکیل دینے کا حکم

امریکی صدر کاپینٹاگون کو خلائی فورس کی کمال تشکیل دینے کا حکم
December 19, 2018
واشنگٹن( 92 نیوز)زمین کے بعد خلاء میں بھی حکمرانی کا خیال سجائے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو خلائی فورس کی کمان  تشکیل دینے کا حکم  دے دیا۔ خلا میں اجارہ داری قائم کرنے کی جانب امریکا نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے خلائی کمان کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے۔ امریکی میڈیا کےمطابق کمان کی نگرانی ایک فور سٹار جنرل کرے گا جس کا نام وزیر دفاع جیمز میٹس تجویز کریں گے،پینٹاگون کے مطابق اس اقدام کا مقصد خلا میں امریکی آپریشنز کی نگرانی اور سیٹلائٹس کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ آئندہ پانچ سال میں تیار ہونیوالی یہ خلائی کمان امریکا کی گیارہویں عسکری برانچ ہوگی جسے تیار کرنے کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی لاگت آئےگی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم کو خلائی فورس کے قیام کی جانب پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے ۔