Sunday, May 19, 2024

امریکی صدر کا ہیدر نوئرٹ کی اقوام متحدہ میں امریکی مندوب تعیناتی پر غور

امریکی صدر کا ہیدر نوئرٹ کی اقوام متحدہ میں امریکی مندوب تعیناتی پر غور
November 2, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلئے ترجمان محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیدر نوئرٹ کو عہدے کی باقاعدہ پیشکش کی ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے یہ پیشکش قبول کی ہے یا نہیں۔ ہیدر نوئرٹ  اپریل دو ہزار سترہ سے  بطور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔ موجودہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے گزشتہ ماہ نجی  مصروفیات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ رواں سال کے آخر میں باقاعدہ طور پر  اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔