Friday, May 17, 2024

امریکی صدر کا کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان، رواں ماہ واشنگٹن اور ہوانا میں سفارتخانے دوبارہ کھل جائینگے: باراک اوباما

امریکی صدر کا کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان، رواں ماہ واشنگٹن اور ہوانا میں سفارتخانے دوبارہ کھل جائینگے: باراک اوباما
July 2, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِسی ماہ واشنگٹن اور ہوانا میں سفارت خانے دوبارہ کھل جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما نے ہمسایہ ملک کیوبا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ ہوانا جائیں گے جہاں وہ پانچ عشروں بعد امریکی سفارت خانے پر قومی پرچم بلند کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تازہ اقدامات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے جاری مخاصمت کو ختم کرنا ہے۔