Sunday, September 8, 2024

امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، ٹرمپ نے انتخابی گہماگہمی تیز کر دی

امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، ٹرمپ نے انتخابی گہماگہمی تیز کر دی
October 13, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا ، صدر ٹرمپ کے صحت یاب ہوتےہی  انتخابی گہماگہمی میں تیزی آگئی ، ووٹرز کو قائل کرنے کے لیےٹرمپ نے فلوریڈا میں ہزاروں افرادسےخطاب کیا،جب کہ جوبائیڈن نے اوہائیو میں میدان سجالیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم میں تیزی آگئی۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے صحتیابی کے بعد فلوریڈامیں ڈیرے ڈال لیے ،سین فورڈ میں جلسہ کیاجس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ،ٹرمپ آئندہ چارروز تک اسی ریاست میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن  نےاوہائیو میں ریلی سے خطاب کیا ، انہوں نے نسل پرستی خصوصا سفید فام نسل پرستوں پر خوب تنقید کی ،انہوں نے کہا منظم ہوکر ہم اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

قومی جائزوں کے مطابق اس وقت ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن کو اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے 10پوائنٹس  کی برتری حاصل ہے تاہم فلوریڈامیں وہ تین اعشاریہ سات پوائنٹس  آگے ہیں، اس کے علاوہ دیگرمرکزی ریاستوں کے پولز میں بھی جوبائیڈن کی ٹرمپ پر معمولی برتری ظاہر کی جارہی ہے۔